طلال چوہدری کس کی گاڑی کے آگے دھمال ڈال رہا تھا

چوہدری پرویز الٰہی سےایک ٹی وہ کے میزبان نے پوچھا کہ طلال چوہدری آپ کے بہت زیادہ قریب تھے وہ آپ کے ساتھی رہے ہیں،جس پر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ وہ بہت چھوٹا تھا، چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ میں نے نئی تحصیل بنائی تھی اور طلال چوہدری کے انکل چوہدری اکرم وہاں کے ناظم تھے انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ خود آ کر تحصیل کا افتتاح کر دیں، اسی شام کوسابق صدر پرویز مشرف نے میٹنگ رکھی ہوئی تھی، میں نے کہا کہ مجھےجلدی فارغ کر دیں وہ میرے ساتھ ہی گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے،چوہدری پرویز الہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکا بار بارگاڑی کے آگے دھمال ڈال رہا تھا ، میں نے کہا کہ لیٹ ہو رہے ہیں اس کو یہاں سے پرے ہٹائیں میں لیٹ ہو رہا ہوں، اس وقت چوہدری اکرم نے کہا کہ چوہدری صاحب اس کو کرنے دیں یہ میرا بھتیجا ہے، شوق سے کر رہا ہے، چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ میں نے بعد میں اسے بلاکر شاباش دی اور کہا کہ آپ ڈانس بہت اچھا کرتے ہوئے اس وقت طلال چوہدری سیاست میں نہیں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں