جہاز میں‌مسافروں‌کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہے جان کر آپ کبھی بھی سفر نہ کریں‌

جب بھی کوئی مسافر ہوائی جہاز میں‌سوار ہوتا ہے تو اسے یقین ہوتا ہے کہ جہاز کا عملہ ان کا پوری طرح‌سے خیال رکھیں‌گا اور بظاہر نظر آنے والی صفائی پر مسافروںکو اطمینان ہوتا ہے اور سمجھتے ہیں کہ جتنی صفائی اور اہتمام انہیں نظر آتا ہے درحقیقت بھی ایسا ہی ہو گا۔ اس حوالے سے ایک ائیر ہوسٹس نے ایسے انکشافات کئے ہیں‌جو کہ آُ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے لئےکافی ہے رپورٹ کے مطابق Redditپر ایک صارف نے فضائی عملے سے سوال پوچھا کہ ”ہوائی جہاز میں ایسا کیا کچھ ہوتا ہے جو مسافر نہیں جانتے؟“ اس کے جواب میں ایک عملہ کے رکن نے کہا کہ ”بعض پروازوں میں‌انسانی اعضاء جانوروں کے اعضاء اور اس کے ساتھ مردہ اجسام جو کبھی تابوت میں‌ہوتے ہیں‌تو کبھی بغیر تابوت کے وہ بھی ان مسافروں‌کے سامان کےساتھ سفر کرتے ہیں‌

فضائی عملے کے ایک اور رکن نے لکھا کہ ”جسمانی اعضاءکے علاوہ جہاز میں پوری پوری لاشیں بھی اکثراوقات موجود ہوتی ہیں۔ ان میں کچھ تابوت میں ہوتی ہیں اور کچھ ویسے ہی۔ میرے دوران ڈیوٹی 2 دفعہ ایسا ہوا ہے کہ لاش سے نکلنے والا گندہ مادہ مسافروں‌کے سامان کو بھی خراب کردیا تھا اور یہی سامان ان کو اسی گندی حالت میں حوالے کیا گیا “ایک سابق ایئرہوسٹس نے جواب دیا کہ ”مسافر کبھی بھی اپنےجوتے جہاز میں‌نہ اتارے کیونکہ اس سے آپ کے پاؤں‌گندے ہوسکتے ہیں‌کیونکہ نچھلی زمین پر صرف میل ہوتا ہے “ ایک ایئرہوسٹس نے لکھا کہ ”ٹرے ٹیبلز آپ کو جتنی صاف نظر آتی ہیں اتنی نہیں ہوتیں۔ درحقیقت یہ ٹیبلز کبھی صاف کی ہی نہیں جاتیں۔اس لیے ان پر اپنی کھانے پینے کی اشیاءمت رکھیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں