تازہ پانی میں‌ رہنے والے قاتل جانور

تازہ اور صاف پانی بظاہر معمولی دکھائی دیتا ہے لیکن ان میں‌ بھی ایسی مچھلیاں‌ہوتی ہےجو بظاہر تو معمولی لگتی ہے لیکن ایک انسان کی جان لینا ان کے لئے ممکن ہے اور کچھ کا نام سن کر ہی شکاری پریشان ہو جاتے ہیں‌ اس طرح کی بہت سی مچھلیاں‌ہیں‌جو کہ صاف پانی میں‌رہتی ہے . اس لئے جب بھی تازہ اور صاف پانی

میں‌اترے تو ان چیزوں‌کے بارے میں‌آپ کو علم ہونا چاہئے تا کہ کسی قسم کے نقصان سے بچ سکے

ولز کیٹ فش

یہ پانی کی تہ میں‌چھپی ہوتی ہے اور انتہائی خاموش سے سفر کرتی ہے یہ شکار کے انتظار میں‌رہتی ہے جیسے ہی شکار اس کے حدود میں‌داخل ہو تو پانی کی سطح‌سے بارہر نکل کر اس کا شکار کرتی ہے اس کے شکار میں‌پرندے بھی ہوتے ہیں‌

گولیتھ ٹائیگر فش

یہ مچھلی انتہائی جارحانہ مزاج رکھتی ہے ان میں‌نشہ آور مادہ کے ساتھ زہر بھی ہوتا ہے اس کے دانت اور حرکات اسے پیراہنہ کے خاندان سے جوڑتا ہے جو کہ مچھلیوں‌کی سب سے مشہور قسم ہے

سٹنگری

اس مچھلی کی شکل چھتری کی طرح ہوتی ہے اور اس وقت تازہ پانی کی سب سے بڑی مچھلی سمجھی جاتی ہے اس کی لمبائی 14 فٹ تک ہوتی ہے جب اس کی گولائی 7.5 فٹ‌تک ہوتی ہے . اس کی دم میں‌ایک‌ خاص زہر ہوتا ہے جو جان لینے کے لئے کافی ہوتا ہے

مسکی لونگی

اس کو دریا کی بلا کہا جائے تو کوئی مبالغہ نہیں‌ہوگا اس کو مسکی بھی کہتے ہیں‌ اس کی لمبائی 6 فٹ تک ہوتی ہے اور اس کا وزن 50 کلو سے زائد تک ہوسکتا ہے

گونچ کیٹ فش

یہ مچھلی دیکھنے میں‌ڈراونی لگتی ہے یہ ساوتھ ایشاء‌کے دریاؤں‌میں‌ ہائی جاتی ہے اس کی لمبائی 6 فٹ سے زیادہ اور وزن 2 من تک ہو سکتاہے یہ بھی ایک شکاری مچھلی ہے

مگرمچھ نما مچھلی

اس کو پہلی نظر میں‌ دیکھنے والا مگر مچھ سمجھے گا لیکن یہ ہے نہیں‌بلکہایک مچھلی ہے جو کہ شکاری ہے اور اس کی شکل مگر مچھ سے ملتی ہے . اس کا جبڑا طاقتور اور دانت انتہائی مظبوط ہوتے ہیں جو اس کو شکار میں‌مدد دیتے ہیں‌

الیکٹرک ایل (کرنٹ‌والی مچھلی )

یہ ایل نہیں ہے دراصل بلکہ اس کی طرح‌اس کی شکل ہوتی ہے یہ امریکہ کے تازہ پانی میں‌کثرت سےپائی جاتی ہے اور اس میں‌اتنا کرنٹ‌ہوتا ہے جو کسی جاندار کو مار سکے

آراپائما

یہ پانی کے اندر اور پانی کیک سطح پر شکار کی صلاحیت رکھتی ہے یہ دریا کے پانی میں‌ پائی جاتی ہے اس کے ساتھ جنگلوں میں‌مختلف پانی کےذخیروں‌میں‌بھی اس کا وجود ملتا ہے

پی یارا

چمکدار اور چاندی رنگت میں‌یہ مچھلی دراصل ایک خطرناک شکاری ہے اس کی شکل و صورت اتنی ہیبت ناک ہے کہ دیکھنے والا ڈر جائے .

پیرانہا

یہ سب سے خطرناک شکاری سمجھی جاتی ہے اس کی خاص‌بات اس کے بلیڈ کی مانند تیز اور مظبوط دانت ہوتے ہیں‌ اس کا ہلکا سا کاٹنا بھی اچھا خاصا زخم بناتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں