آج کی ریسیپی مزیدار اور منفرد چاٹ

چاٹ سب کی من پسند اور خاص کر خواتین اس کی بے حد دلدادہ ہوتی ہے . اس لئے ہم آج آپ کے لئے لائے ہیں‌ایک منفرد اور چٹ پٹی چاٹ کی ترکیب جو آپ کو بے حد پسند آئی گی. رمضان کی آمد ہے افطاری میں‌اس کا اضافہ دلچسپ اور خوشگوار ہوگا . اس کو بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء‌کی ضرورت ہوگی

کٹوری بنانے کے اجزاء
میدہ .. دو کپ
اجوائین ..ایک چائے کا چمچ
نمک..آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل ..دو کھانے کے چمچ
پانی –حسب ضرورت
:سبز چٹنی کے اجزاء
پودینہ۔۔۔۔۔۔۔ 1کپ
ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
لہسن کے جَوئے۔۔۔۔۔ 4 سے 5 عدد
نمک۔۔۔۔۔ حسبِ ذائقہ


لیموں کا رس۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
زیرہ۔۔۔۔۔ 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔۔۔ 2 چائے کے چمچ
ہری مرچ۔۔۔ 2 عدد
پانی۔.. 1 چوتھائی کپ

:کٹوری چاٹ بنانے کے اجزاء
آلو (اُبلے ہوئے)۔۔۔3 عدد
سفید چنے (اُبلے ہوئے)۔۔۔۔ 1 کپ
نمک۔۔۔ حسبِ ذائقہ
کُٹی لال مرچ۔۔۔1 چائے کا چمچ
پیاز۔۔۔۔ 1 عدد
ٹماٹر۔۔۔۔ 1 عدد


چاٹ مصالحہ۔۔ 1 چائے کا چمچ
دہی…؛1 چوتھائی کپ
املی کی چٹنی۔۔. 1 چوتھائی کپ
سبز چٹنی۔۔۔1 چوتھائی کپ
سویاں۔۔۔ آدھا کپ

:کٹوری بنانے کی ترکیب
٭ ایک برتن میں میدہ، نمک، کھانے کاتیل، اجوائن ڈال کر ملا لیں۔
٭ اب اس میں تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گوندھ لیں۔
٭ اب اس کا چھوٹا پیڑا بنا کر بیل لیں۔
٭ اب اس کو ایک اسٹیل کی کٹوری پر لپیٹ دیں۔
٭ اب اس کانٹے کی مدد سے نشان لگالیں۔


٭ اب اس کے کناروں سے میدہ کے چھری کی مدد سے ہٹا لیں اور کٹوری کے ساتھ ہی فرائی پین میں فرائی کرلیں۔
:سبز چٹنی بنانے کی ترکیب
٭ ایک گرائینڈر میں پودینہ، ہرا دھنیا، لہسن، نمک، لیموں کا رس، زیرہ، لال مرچ پاؤڈر، ہری مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گرائینڈ کرلیں۔ سبز چٹنی تیار ہے۔
:چاٹ بنانے کی ترکیب
٭ اب فرائی کی ہوئی کٹوریوں میں اُبلے ہوئے آلو، سفید چنے، نمک، لال مرچ کُٹی ہوئی، پیاز، ٹماٹر، چاٹ مصالحہ، دہی، املی سوس، تیار کی ہوئی سبز چٹنی اور سویاں ڈال لیں۔
٭ آپکی مزے دار کٹوری چاٹ تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں