ناکام لوگوں‌کی کچھ علامات کہیں‌آپ بھی تو ان میں‌سے نہیں‌

کسی بھی فیلڈ میں ناکامی کی بیسیوں وجہیں بتائیں جا سکتی ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ انسان کی اپنی ذات ہوتی ہےجس کی وجہ سے انسان ناکامی کا منہ دیکھتا ہے . ذہنی تربیت کا نا ہونا ، مستقل مزاجی نہ ہونا ، محنت سے جی چرانا یہ بنیادی وجوہات شمار ہوتی ہے لیکن اس کے علاوہ اور بھی وجوہات ہے جو ناکام لوگوں میں‌یکساں‌پائی جاتی ہے . اگر آپ مسلسل ناکامی کا منہ دیکھ رہے ہیں‌تو آپ بھی خود پر نظر دوڑائے اور سوچے کہ کہیں‌آپ میں‌بھی تو ایسی علامات نہیں‌

خراب رویہ
ہر ناکام شخص میں ایک چیز بڑی واضح آپ کو دکھ سکتی ہے اور وہ ہے ان کی باڈی لینگویج ۔ باڈی لینگویج سے آپ کی شخصیت پر بڑا گہرا اثر پڑتا ہے اور یہ گفتگو کرنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
خود سے انجان ہونا
آپ دنیا کی تمام کامیابی حاصل کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے تو یہ تمام کامیابی کسی فائدے کی نہیں۔ کامیاب ہونے کے چکر میں خود پر ذہنی دباؤ نہ ڈالیں بلکہ ورزش اور اچھی ڈائٹ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔
کثرت سے جھوٹ بولنا


جھوٹ وہی لوگ بولتے ہیں جو سچ سے ڈرتے ہیں اور سچ سے ڈرنے والے لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوپاتے۔ ایک سچ چھپانے کیلئے جو سو جھوٹ بول سکتا ہے وہ اپنی کامیابی سے دور چلے جاتا ہے۔ اسی لئے اگر آپ جھوٹ بولتے ہیں تو یہ عادت فوراً چھوڑ دیں اور سچ بولنا سیکھ لے۔
سستی و کاہل مزاجی
پروفیشنل زندگی میں یقیناً سستی دکھانا ایک ناقابل عمل ہے۔ جس کی وجہ سے آپ اپنی نوکری اور عزت کھو سکتے ہیں اور یہی ایک وجہ ہے کہ ناکام لوگ زیادہ سست ہوتے ہیں۔
کینہ رکھنا
ضروری نہیں کہ آپ ہر انسان سے پیار کریں ، انہیں پسند کریں یا ان کی عزت کریں ۔ بعض لوگوں کو کچھ لوگ ناپسند ہوتے ہیں جس میں کوئی بُرائی نہیں لیکن دل میں بغض رکھنا ناکام لوگوں کی نشانی ہے کیونکہ دل میں بغض رکھنا اپنا وقت اور قوت ظائع کرنے کا ذریعے ہے جو کہ آپ کو کامیابی سے روکتا ہے۔


خود سے فیصلہ کرنے کی قوت کا نہ ہونا
جب آپ جوان ہوجاتے ہیں تو اپنے اپنی زندگی کا ایک مقصد اور ایک کیرئیر چن لیا ہوتا ہے اور ایسے میں یہ سوچنا کہ دوسرے لوگ آپ کے کام کے بارے میں کیا کہتے ہیں یا کیا سوچتے ہیں ایک ناکام شخص کی نشانی ہے۔ کبھی بھی اپنی زندگی کا فیصلہ لیتے ہوئے دوسروں کی نہ سننے بلکہ وہ کریں جو آپ کے کام آئے۔
بد خرچ
فضول خرچی کرنانا کام لوگوں کی ایک بڑی نشانی ہے ۔ کیونکہ شروعات میں یہ فضول خرچی آپ کو اتنی بُری نہیں لگتی لیکن آگے جاکر جب مالی مسائل سامنے آتے ہیں تو آپ کچھ نہیں کرپاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں