رمضان کا خاص وظیفہ . جس سے رحمتوں‌کے خزانے مل جائیں‌اور نسلیں‌سنور جائیں‌

رمضان اللہ کے محبوب بندوں کا خاص مہینہ ہے جس میں ان کی عبادات ، ان کی آہ و زاری ان کا اللہ سے رجوع بہت زیادہ ہوجاتا ہے اور کیوں‌نہ ہو کہ اس میں‌مہینے میں‌اللہ ہر کام کا بدلہ کئی گنا زیادہ کرکے دیتا ہے . اگر آپ تنگ دستی اور رزق میں کمی کا شکار ہیں تو ہم آپ کو یہاں نہایت مجرب عمل بتانے جا رہے ہیں جس کے کرنے سے نہ صرف آپ مالا مال ہو جائیں گے بلکہ رزق میں برکت کےدروازے بھی آپ پر کھول دئیے جائیں گے۔ وظیفے پر عمل کرنے سے پہلے ان چند باتوں کا خاص خیال رکھیں، پانچ وقت نماز کی ہر حال میں پابندی کریں،

تمام انسانوں اور کلمہ گو سے محبت رکھیں اور فرقہ وارانہ یا متعصبانہ خیالات کو ذہن سے نکال دیں تاکہ جب آپ رب کی مخلوق سے اخلاص اور محبت رکھیں گے تو اللہ تعالیٰ بھی آپ سے محبت رکھیں گے، آپس کی رنجشوں کو ختم کریں، جھوٹ بولنے سے گریز کریں، صدقہ و خیرات بھی کرتے رہیں۔جو شخص کاروبار میں مندی اور ملازمت کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہو

یا ملازمت میں ترقی کا خواہش مند ہو ، اگر کسی مشکل میں پھنسا ہو تو یہ وظیفہ خاص اس کیلئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں