پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی

عید پر بھارتی فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں نہیں دکھائی جائیں گی، عید الفطر اورعید الاضحیٰ پر پاکستان میں بالی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزارت اطلاعات نے بالی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں واضع کیا گیا ہے کہ بالی وڈ فلموں کی نمائش پرپابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے شروع ہو جائے گا اورعید کے بعد دو ہفتوں تک رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام فلم ڈسٹری بیوٹرز نوٹیفیکیشن میں مقررہ کردہ مدت میں سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش سے باز رہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے سنٹرل بورڈ آف فلم سنسر کے چیئرمین دانیال گیلانی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق عید سے 2دن پہلے اور 2ہفتے بعد تک رہے گا۔ وزارتِ اطلاعات نے بھارتی فلموں کی نمائش پر جزوی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عید الاضحیٰ پر بھی بھارتی فلمیں سینماوں میں نہیں لگائی جاسکیں گی۔