ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی کی طرح دکھنے کے لیے خوبصورت لڑکی نے پچاس سرجریاں کروا لیں

تہران، ایران کی 19سالہ لڑکی نے اپنے چہرے کو انجلیناجولی جیسا بنانے کیلئے 50سے زائد سرجیاں کروا لیں جس کے بعد اب اس کے چہرے میں انتہائی حیران کن حد تک تبدیلی آ چکی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین انتہائی افسوسناک قرار دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اس لڑکی کا نام سحر تابر ہے اور اس کی عمرتقریبا 19سال تک ہے اور اس نے انجلیناجولی جیسا دکھنے کیلئے پچاس سرجیاں کروائیں اور ساتھ ہی ساتھ 40کلو وزن بھی کم کر لیا جس کے باعث وہ انتہائی کمزور نظر آ رہی ہے ۔نوجوان لڑکی نے اپنی یہ تصاویر سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیں ہیں جس پر کچھ صارفین نے اسے جعلی قرار دیتے ہوئے فوٹو شاپڈ کہاہے جبکہ ایک صارف کا کہناہے کہ پہلے تم خوبصورت دکھتی تھی لیکن اب تم ’ذومبی ‘دکھتی ہو۔اس لڑکی کا کہناہے کہ وہ انجلینا جولی کی بہت بڑی مداح ہے اور ہمیشہ اس جیسا دکھنے کی کوشش کرتی ہے ۔

پہلے کی تصاویر

اب کی تصاویر

اپنا تبصرہ بھیجیں